News Detail

new detail picture

Event Title: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چیئر مین نادرا بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد لطیف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی

Event Date: 2021-04-30

اسلام آباد(30ُٓاپریل2021)ء چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چیئر مین نادرا بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد لطیف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کے دودراز علاقوں میں نادرا سینیٹر ز کے قیام پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ نادرا کی رجسٹریشن، شناختی کارڈ کے حصول کے حوالے بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں کے عوام کو آج بھی مشکلات درپیش ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے نادرہ حکام کو ہدایت دی کہ نئے منصوبوں کا آغاز کیا جائے اور موبائل یونٹس کے ذریعے عوام کی مشکلات کو حل کیا جائے۔ انہون نے کہا کہ نادرا سینٹرز پر خواتین کے لیے علیحدہ انتظام اور خواتین پر مشتمل عملہ تعینات کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے جدید نوعیت کی ٹیکنالوجی اور دیگر اقدامات پر نادرا کی تعریف کی۔