سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے10 رکنی وفد نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ کیا۔ ایوان بالاء کے اعلی حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا۔ ایوان بالاء کے اعلیٰ حکام نے وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فکشنز کے حوالے سے بریفنگ دی اور دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔بعدازاں وفد نے ایوان بالاء کی کارروائی بھی دیکھی