News Detail
Event Title: Chairman Senate, Muhammad Sadiq Sanjrani and Senators offering Fateha on the sad demise of the Mother of the Muhammad Aslam Khan Raisani, Former Chief Minister of Balochistan at his residence in Islamabad
Event Date: 2022-08-11
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹرز کے وفد کے ہمراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی رہائشگاہ پر گئے جہاں انھوں نے نواب اسلم رئیسانی کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ و افسوس کا اظہارکیا۔
چیئرمین سینیٹ نے نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی والدہ کے انتقال کو سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔
سینیٹر ز کے وفد میں سینیٹرز عبد القادر ، مولانا عبدالغفور حیدری اور نصیب اللہ بازئی بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے