اسلام آباد(4 ستمبر 2022)ء چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے انڈیا کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر مبارکباد دی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نہایت عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا۔ اُمید ہے پاکستانی ٹیم جیت کے اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ایشیاکپ کو اپنے نام کرے گی۔ پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔ پاکستانی ٹیم کی جیت کھلاڑیوں کی محنت کا نیتجہ ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اہم باؤلرز کی عدم موجودگی میں بھی پاکستانی ٹیم کی جیت ان کی محنت کانیتجہ ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی ہے۔