News Detail

new detail picture

Event Title: AMBASSADOR OF KAZAKHSTAN, MR. YERZHAN KISTAFIN CALLING ON CHAIRMAN SENATE, MUHAMMAD SADIQ SANJRANI AT PARLIAMENT HOUSE ISLAMABAD ON SEPTEMBER 05, 2022.

Event Date: 2022-09-05

 نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعاون، پارلیمانی و تجارتی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے قازقستان کے سفیر کو پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال اور نقصانات بارے تفصیلی آگاہ کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین بہترین معاشی تعلقات سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی اورمعاشی و تجارتی روابط کے فروغ سے علاقائی ترقی میں بھی نمایاں پیش رفت ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔ ایوان بالاء میں قازقستان، پاکستان دوستی گروپ موجود ہے۔دوستی گروپ کے ذریعے دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مزید مربوط بنایا جا سکتا ہے۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین بین الاقوامی فورمز کی سطح پر بھی بہترین تعلقات ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ بین الاقوامی اور علاقائی امور پر یکساں موقف اختیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔سی پیک اور گوادر پاکستان کی ترقی کے ضامن ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی تعلقات کے فروغ سے معاشی اور اقتصادی شعبوں میں معاونت اور رابطہ کاری کو تقویت ملے گی۔پاکستان وسطی اشیائی ممالک کے ساتھ رابطہ کاری کے فروغ کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلے میں کوشاں ہے۔ ادارہ جاتی تعاون کی بدولت عوامی سطح پر روابط کو مزید بڑھانے میں مدد ملے گی۔ سفیر قازقستان نے کہا کہ قازقستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کریں گے۔ دونوں ممالک نے ہمیشہ بین الاقوامی فورم پر ایک دوسرے کے موقف کی حمائت کی ہے۔ سفیر قازقستان نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونیو الے جانی ومالی نقصانات پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔