News Detail

new detail picture

Event Title: A Delegation of Quetta Online Volunteers Led by Senator Naseebullah Bazai and Muhammad Nabi from Kuchlak Called on Chairman Senate, Muhammad Sadiq Sanjrani at Parliament House Islamabad

Event Date: 2022-09-05

  چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان سماجی کارکن محمد نبی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے دوران محمد نبی اوران کی پوری ٹیم کی سیلاب میں پھنسے افراد کو ریلیف پہنچانے کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔ محمد نبی اور ان کی ٹیم نے متعدد افراد کو سیلاب کے دوران اپنی جان کی پروا کئے بغیر سیلابی ریلوں سے بحفاظت ریسکیو کیا تھا جس کو سوشل میڈیا پر بھی سراہا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس طرح کے رضاکارانہ اور سماجی خدمات سرانجام دینے والے افراد پر زور دیا کہ وہ اس مشکل وقت میں امدادی کاموں کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ محمد صادق سنجرانی نے محمد نبی کی عوامی خدمات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور ان کی خدمات کے صلے میں محمد نبی کواعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔ اس موقع پر سینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی موجود تھے انہوں نے بھی نوجوان محمد نبی کی سیلاب میں اپنی جان کی پروا کئے بغیر متعدد افراد کی مدد کرنے کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا۔ انہو ں نے اس امید کا اظہار کیاکہ ملک بھر کے نوجوان اور خاص طور پر رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والے افراد مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین بھائیوں کی بھر پور مدد کریں گے۔